لکھنؤ پولیس کمشنر کی نئی پہل،نمستے لکھنؤ مہم کاآغاز

0
105

لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔پولیس کمشنر سجیت پانڈے کمشنری نظام نافذ ہونے کے بعد جرائم پیشہ افراد پر شکنجہ کسنے کےلئے اور عوام کے ساتھ بہتر روابط قائم کرنے کےلئے ایک کے بعد ایک نئی پہل کا آغاز کررہےہیں۔ سنیچر کے روز جن سنوائی آمنے سامنے کے بعد اتوار کے روز ۱۰۹۰چوراہے سے نمستے لکھنؤ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

سجیت پانڈے نے نمستے لکھنؤ مہم کاآغاز کرتے ہوئے بتایاکہ شہر کے باشندوں سے بہتر روابط قائم ہونے سے جہاں ایک جانب دوست پولیس کے جذبے کو فروغ ملے گا وہیں دوسری جانب عام آدمی اپنے مسائل کو پولیس کے سامنے آسانی سے پیش کرسکیں گے۔

انہوںنے بتایاکہ پولیس کی صبح اور شام ۳۰:۵ بجے سے ۷ بجے تک سڑک پر ٹہلنے والے باشندوں سے نمستے لکھنؤ کہتے ہوئے ان کا حال چال دریافت کریں گے۔ پولیس کی گشتی ٹیم الگ الگ مقامات پر راہگیروں سے سیدھا رابطہ کریں گی۔ ٹیم میں ایک سب انسپکٹر، دو کانسٹیبل اور دو خاتون سپاہی شامل رہیں گی۔

عوام سے رابطہ کرکے ان کے مسائل کو ڈائری میں نوٹ کیا جائے گا اور ان کے تصفیہ کی کوشش ہوگی۔ اس مہم کی مانیٹرنگ اعلیٰ افسران کے ذریعہ کی جائے گی۔ نمستے لکھنؤ مہم کے تحت بہتر کارکردگی والے پولیس اہلکاروںکو اعزاز سے بھی سرفراز کیاجائے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here