رسوئی گیس سلنڈر 76 روپے مہنگا

0
231

نئی دہلی ، یکم نومبر ( یواین آئی) پیازاورآلو سمیت مختلف اشیاء کی مہنگائی سے دوچار صارفین کو اب رسوئی گیس کی بڑھی قیمتوں سے بھی دوچار ہو نا پڑے گا کیونکہ غیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر جمعہ سے 76 روپے مہنگا ہو گیا ۔

تیل مارکیٹنگ کے شعبے کی معروف کمپنی انڈین آئل کے مطابق دہلی میں سلنڈر 76 روپے مہنگا ہوکر 681.50 روپے کا ہو گیا ۔ رسوئی گیس سلنڈر میں یہ مسلسل تیسرے ماہ اضافے ہوا ہے ۔ اکتوبر میں قیمت 605.50 روپے تھی ۔ حکومت رسوئی گیس صارفین کو ایک مالی برس میں 14.2 کلو گرام کے 12 سلنڈر سبسڈی شرح پر دیتی ہے ۔

اس سے زیادہ لینے پر مارکیٹ کی قیمت دینی ہوتی ہے ۔ سبسڈی براہ راست صارفین کے بینک اکاؤنٹ میں ڈالی جاتی ہے۔ملک کے تین دیگر بڑے شہروں میں کولکتہ میں غیر سبسڈی والا گیس سلنڈر ابھی 706 روپے کا جہاں اکتوبر میں یہ 630 روپے کا تھا ۔

اقتصادی شہر ممبئی میں قیمت 76.50 روپے بڑھ کر 651 روپے اور چنئی میں 76 روپے کااضافہ ہونے سے 696 روپے کا ہو گیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here