رام منوهر لوہیا اسپتال میں لفٹ خراب ہونے سے مریض ہوئے پریشان، هر طرف افراتفری كا ماحول

0
436

لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ڈاکٹر رام منوہر لوہیا ہاسپٹل بلاک کی سبھی چار لفٹ دوشنبہ کو اچانک خراب ہوگئیں۔ لفٹ خراب ہونے سےمریضوں کو پانچ منزلہ عمارت میں منتقل کرنے میں کافی پریشانی ہوئی۔ خراب بندوبست کے سبب تیماردار اسٹریچر اور وہیل چیئر سے مریضوں کو وارڈ میں پہنچاتے نظر آئے۔

تقریباً ۴۶۷ بستروں والے میڈیکل سائنس انسٹی ٹیوٹ کے ہاسپٹل بلاک میں پانچ منزل ہیں۔ پانچ منزلہ عمارت میں ہڈی، سرجری، میڈیسن، ای ایل ٹی اور آنکھ سمیت دوسرے شعبوں کے وارڈ ہیں۔ سبھی فلور پر مریض بھرتی کئے جاتے ہیں اور انہیں اوپر نیچے لے جانے کےلئے لفٹ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

تین لفٹ کئی دنوں سے خراب تھی جس کی وجہ سے مریض ، ڈاکٹروں اور ملازمین کےلئے ریزرو لفٹ کا استعمال کرنے لگے لیکن دوشنبہ کو وہ بھی خراب ہوگئی۔

سبھی لفٹ خراب ہونے کے سبب تیماردار مریضوں کو اسٹریچر اور وہیل چیئر سے پانچ منزل تک کھینچ کر لےجانے پر مجبور ہوئے۔ ڈاکٹروںکا کہنا ہے کہ لفٹ درست کرانے کی کارروائی جاری ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here