لوئر جوڈیشری ملک کے عدالتی نظام کا بنیادی جزو ہے: کووند

0
104

جبل پور، 06 مارچ : صدر رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ لوئر جوڈیشری ملک کے عدالتی نظام کا بنیادی جزو ہے۔

لوئر جوڈیشری ملک کے عدالتی نظام کا بنیادی جزو ہے: کووند

مسٹر کووند یہاں آل انڈیا جوڈیشری اکیڈمیز ڈائریکٹرس ری ٹریٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 18000 سے زیادہ عدالتوں کا کمپیوٹرائیزیشن ہو چکا ہے۔ لاک ڈاؤن کی مدت میں جنوری 2021 تک پورے ملک میں تقریباً 76 لاکھ کیسز کی شنوائی ورچول کورٹس میں کی گئی۔ ہماری لوئر جوڈیشری کو کامیاب اور بہتر جج کے طور پر تربیت دینے کا اہم کام ہماری جوڈیشیل اکیڈمیز کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ضرورت ہے کہ ملک کی عدالتوں بالخصوص ضلع عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے ججوں کے ساتھ ہی دیگر عدالتی اور نیم عدالتی افسران کی ٹریننگ کا دائرہ بڑھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی ڈیٹا گرڈ، شناختی کوڈ اور کیو آر کوڈ جیسے پہل کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ ای کورٹ، ویڈیو کانفرنسنگ، ای فائلنگ اور ای سیوا مراکز سے عدالتی انتظامیہ کے لیے انصاف کو آسان کرنا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here