مزید نرمی کے ساتھ 14 جون تک پڈوچیری میں لاک ڈاؤن

0
171

پڈوچیری ، 8 جون : مرکزکے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھایا گیا ہے جس میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

مزید نرمی کے ساتھ 14 جون تک پڈوچیری میں لاک ڈاؤن

اس سلسلے میں پیر کی دیر رات یہاں جاری سرکاری حکم کے مطابق منگل کی صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک شراب اور تاڑی کی دکانوں سمیت تمام دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ٹیکسیاں ، آٹورکشا اور بسی بھی چلیں گی اور ساحل سمندر بھی عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

نجی کمپنیوں کو 50 فیصد ملازمین کے ساتھ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ پارکس ، سنیما تھیٹر ، میوزیم ، لائبریریاں ، تفریحی مقامات اگرچہ ابھی بند رکھے گئے ہیں اور سیاسی تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔

ہوٹلوں کو صرف پارسل خدمات کی اجازت ہے۔ صبح 5 بجے سے 9 بجے تک لوگوں کو ماسک پہن کر ساحل سمندر پر ٹہلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صرف 25 افراد کو شادی کی تقریبات میں شرکت کی اجازت ہوگی جبکہ 20 افراد کو آخری رسومات میں شرکت کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ نے پہلے سے جن خدمات کی اجازت دی ہوئی ہے وہ جاری رہے گی اور انہیں کووڈ کی رہنما ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نائٹ کرفیو 10 بجے سے اگلے دن صبح 6 بجے تک جاری رہے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
دریں اثناء ، آج صبح سے ہی شراب کی بہت سی دکانوں کے سامنے لمبی قطاریں دکھائی دیں اور شراب کی دکان کے مالکان نے بھیڑ کو روکنے اور کووڈ پروٹوکول پر عمل کرنے کے لئے بیریکیڈس لگائے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here