Tuesday, May 13, 2025
spot_img
HomeMarqueeاڑیسہ میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا

اڑیسہ میں لاک ڈاؤن 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا

؛اڑیسہ میں کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن کو 30 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔
وزیر اعلی نوین پٹنائک نے جمعرات کو ریاستی کابینہ کے اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام کے ذریعے اس کی اطلاع دی۔ اڑیسہ ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے لاک ڈاؤن کو بڑھایا ہے۔


فی الحال مرکز نے پورے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن لگایا ہوا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 24 مارچ کی درمیانی شب سے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔ کئی ریاستوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر لاک ڈاؤن بڑھانے کی بات کہی تھی۔
مسٹر پٹنائک نے لاک ڈاؤن بڑھانے کے ساتھ ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو 17 جون تک بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
اڑیسہ میں کورونا سے اب تک 42 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔ اب تک کورونا میں مبتلا دو لوگ ٹھیک ہوگئے ہیں۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular