بہار میں لاک ڈاؤن ختم، اب نافذ رہے گا نائٹ کرفیو

0
130

پٹنہ، 8 جون : بہار میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں مسلسل کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بہار میں لاک ڈاؤن ختم، اب نافذ رہے گا نائٹ کرفیو

وزیراعلی نتیش کمار نے منگل کو اعلی افسران کے ساتھ میٹنگ کے فوراً بعد خود سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرکے لاک ڈاؤن ختم کئے جانے کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ’’لاک ڈاؤن سے کورونا انفیکشن میں کمی آئی ہے۔ اس لئے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا نائٹ کرفیو جاری رہے گا۔ 50 فیصد حاضری کے ساتھ سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔ دکانیں کھلنے کا وقت صبح 5 بجے سے شام تک رہے گا۔‘‘

مسٹر کمار نے آگے ٹوئٹ کرکے کہا کہ تدریسی کام آن لائن کئے جاسکیں گے۔ پرائیویٹ گاڑیاں چلنے کی اجازت رہے گی۔ یہ انتظام اگلے ہفتے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ابھی بھی بھیڑ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here