دبئی میں رمضان المبارک کے دوران مساجد میں نماز کی ادائیگی کیلئے قواعد و ضوابط کا اعلان کردیا گیا۔
دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل سرگرمیوں کے محکمہ نے کہا ہے کہ نمازی احتیاط پر مبنی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔ فیس ماسک پہننا اور سماجی دوری اختیار کرنا لازمی ہے، عشا اور تراویح کی نمازیں مساجد میں ادا کی جاسکیں گی۔
دبئی: مساجد میں تراویح اور عشا کی نمازوں کے اوقات مقرر، ہجوم اور اشیا تقسیم کرنے پر پابندی
محکمہ کے مطابق جو عام ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق مساجد اذان کے وقت سے فرض نماز کے اختتام تک کھلی رہیں گی۔ جبکہ عشا اور تراویح کی نمازوں کے اوقات تیس منٹ تک محدود کردیئے گئے ہیں۔
عشا کی نماز اذان کے پانچ منٹ بعد شروع ہوجائے گی۔ مساجد کے دروازے اذان کے شروع ہونے سے لیکر فرض نماز کے اختتام تک کھلے رہیں گے۔ فرض نماز کی تکمیل کے بعد دوسری بار اجتماعی یا تنہا نماز کی اجازت نہیں ہوگی اور نمازیوں کو ہجوم سے گریز بھی کرنا ہوگا۔
تمام مساجد نماز کی ادائیگی کے فوری بعد بند ہوجائیں گی۔ مساجد کے داخلی راستوں پر کھانے پینے کی اشیا یا کوئی بھی چیز جیسے فیس ماسک بانٹنے پر سختی سے پابندی ہوگی۔وہ افراد جو خطرناک بیماریوں مبتلا یا جن میں قوت مدافعت کی کمی ہے انھیں مساجد آنے اور ہجوم سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسے بھی پڑھیں