مہندا راج پکشے بنیں گے سری لنکا کے نئے وزیراعظم

0
278

کولمبو،21نومبر(یواین آئی)سابق صدر مہندا راج پکشے جمعرات کو سری لنکا کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

گزشتہ سنیچر کو سری لنکا میں صدارتی انتخابات میں اپوزیشن کے امیدوار اور مسٹر مہندا کے بھائی گوٹا بھایا راج پکشے کی جیت ہوئی تھی جس کےبعد وزیراعظم رانل وکرم سنگھے نےا ستعفی دینے کااعلان کیاتھا۔مسٹر وکرم سنگھے کے استعفی دینے کے اعلان کےبعد صدر راج پکشے نے اپنے بھائی مہندا کو نگراں وزیراعظم مقررکرنے کا اعلان کیاتھا۔

حلف برداری کی تقریب مسٹر وکرم سنگھے کے باقاعدہ طورپر استعفی دینے کے بعد دوپہر بعد منعقد ہوگی ۔مسٹر مہندا دوبار 2005سے 2015تک ملک کے صدر رہ چکے ہیں اور اب اس عہدے پر انکے بڑے بھائی مسٹر راج پکشے ہیں ۔

مسٹر مہندا سری لنکا کے ضابطہ کے مطابق دوبار صدر رہ چکے ہیں اس لیے اب وہ اس عہدے کے دعویدار نہیں ہوسکتے لیکن وب وہ وزیراعظم کی حیثیت سے یہاں کی سیاست میں واپسی کررہے ہیں ۔وزیراعظم مہندا کے ساتھ 15 نگراں وزرا بھی حلف لے سکتے ہیں ۔

موجودہ پارلیمنٹ اگست 2015میں منتخب ہوئی تھی اور یہ اگلے سال مارچ سے پہلے تحلیل نہیں کی جاسکتی ۔سری لنکا میں آئندہ سال عام انتخابات ہونے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here