نیتاجی کی بڑے بھائی کی بہو و سابق ممبر پارلیمنٹ کرشنا بوس کا انتقال

0
213

کلکتہ: ماہر تعلیم اور سابق سیاست داں کرشنا بوس کا 89سال کی عمر میں آج صبح انتقال ہوگیا ہے۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھیں ۔


کرشنا بوس ترنمول کانگریس کی سابق ممبر پارلیمنٹ ہیں ۔ان کے صاحب زادے سومانترا بوس نے کہا کہ وہ کچھ دنوں سے بیمار تھیں اور انہیں ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔آج صبح دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے وہ بچ نہیں پائیں ۔

ان کی شادی نیتاجی سبھاش چندر بوس کے بھتیجے ششر کمار بوس سے ہوئی تھی۔1930میں پیدا ہونے والی کرشنا بوس 40سالوں تک کلکتہ کے ایک کالج میں پڑھاتی تھیں۔

کرشنا بوس 1996 .1998اور 1999میں جادو پور لوک سبھا حلقے سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی تھی ۔بوس کے پسماندگان میں سابق ممبر پارلیمنٹ سوگاتا بوس، سومانترا اور بیٹی شرمیلا ہیں۔اس وقت ترنمول کانگریس کے کئی لیڈران اور وزراء اسپتال پہنچ چکے ہیں۔

خاندان کے ذرائع کے کرشنا بوس کی لاش کو پہلے ان کی رہائش گاہ سرت بوس لایا جائے گا اس کے بعد نیتاجی بھون میں رکھا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نیتاجی بھون پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں گی۔آج شام ہی ان کی آخری رسوم کی ادائیگی کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here