کیجریوال نے کورونا کے تعلق سے طلب کی اہم میٹنگ

0
94

کورونا کے تعلق سے وزیراعلی کیجریوال نے طلب کی اہم میٹنگ
نئی دہلی، 12 اپریل : قومی راجدھانی دلی میں کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر کو یک اہم میٹنگ طلب کی ہے۔

کیجریوال نے کورونا کے تعلق سے طلب کی اہم میٹنگ

دوپہر 12 بجے ہونے والی اس میٹنگ میں ریاست کے وزیر صحت ستیندر جین کے علاوہ صحت محکمہ کے اعلی افسران بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاستی حکومت اس میٹنگ میں کووڈ۔ 19 کی روک تھام سے متعلق کئی اہم فیصلے کرسکتی ہے۔ یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 10774 نئے معاملے سمانے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 725197 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 5158 مریضوں کے صحت مند ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 679573 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے کورونا کی روک تھام کے لئے کی جارہیں کوششوں کے تحت پہلے نائٹ کرفیو لگانے کے بعد کئی طرح کی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here