ساحر کی بائیو پک میں عرفان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں قرینہ

0
89

ممبئی 03 مارچ (یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ قرینہ کپور، عظیم شاعر اور نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی بائیوپک کے میں عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔


قرینہ اور عرفان ان دنوں فلم ‘انگریزی میڈیم’ میں پہلی بار ایک ساتھ کام کر رہے ہیں. قرینہ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے عرفان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھیں. قرینہ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ان کے ساتھ ساحر لدھیانوی کی بائیو پک میں کام کرنا چاہیں گی۔

‘انگریزی میڈیم’ میں کام کرنے کے بارے میں قرینہ کپور نے کہا فلم کا انتخاب کرنا ایک آسان فیصلہ تھا. انہوں نے کہا کہ عرفان خان کے ساتھ کام کرنے پر اس فلم نے انہیں حوصلہ دیا۔ فلم ‘انگریزی میڈیم’ کی ہدایت ہومی ادجانیا نے کیا ہے . یہ فلم 20 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here