کشمیر: باغ گل لالہ کو سجانے سنوارنے کا کام شد ومد سے جاری- Kashmir: The work of decorating Bagh-e-Gul Lala is in full swing

0
159

 

Kashmir: The work of decorating Bagh-e-Gul Lala is in full swing

سری نگر: سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں اور دلکش زبرون پہاڑیوں کے دامن میں واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے سجانے سنوارنے کے لئے کام شد ومد سے جاری ہے۔
بتادیں کہ باغ گل لالہ کو رواں ماہ کی 20 تاریخ سے سیاحوں کے لئے کھولا جا رہا ہے۔ سال گذشتہ باغ سیاحوں کی آمد کا منتظر ہی تھا کہ کورونا لاک ڈاؤن کے پیش نظر اس کو بھی بند کر دیا گیا تھا۔
یو این آئی کے ایک نامہ نگار نے جمعرات کو باغ کا دورہ کرکے بتایا کہ باغ کو سیاحوں کے لئے سجانے سنوارنے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہاں باغبان پودوں کی سینچائی و کھدائی و دیگر امور انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔
موصوف نے کہا کہ قریب 6 سو کنال اراضی پر محیط اس باغ گل لالہ میں لاکھوں اقسام کے خوبصورت اور دلپذیر ٹولپ پودوں کو لگایا گیا ہے اور باغ جنت کا نظارہ پیش کررہا ہے۔
باغ کے ایک منتظم نے بتایا کہ امسال کافی زیادہ تعداد میں سیاحوں کے آنے کی امید ہے کیونکہ سال گذشتہ تمام تیاریوں کے بعد یہاں کوئی نہیں آسکا۔
انہوں نے کہا کہ باغ کو سیاحوں کے لئے پوری طرح سے تیار کیا جا رہا ہے اور ہم دعوے سے کہتے ہیں جو بھی سیاح اس کی خبوصورتی سے لطف اندوز ہونے کے لئے ایک بار یہاں آئے گا وہ پھر ہر سال یہاں آتا رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر کے باغ گل لالہ کو ورلڈ ٹلپ سوسائٹی نے سال 2014 میں دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین باغ قرار دیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here