کشمیر: خوشگوار موسم کے بیچ برف و باراں کی پیش گوئی- Kashmir: Snow and rain forecast amid pleasant weather

0
109

Kashmir: Snow and rain forecast amid pleasant weather

سری نگر وادی کشمیر میں خوشگوار موسم کے بیچ محکمہ موسمیات نے برف و باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 6 اور7 مارچ کو بارشیں یا ہلکے درجے کی برف باری ہوسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 7 مارچ کو خراب موسمی حالات سے کشمیر شاہراہ پر مٹی کے تودے گر آسکتے ہیں جس سے ٹریفک کی نقل و حمل میں خلل واقع ہوسکتی ہے۔
ادھر وادی میں جمعرات کو بھی موسم خوشگوار رہا اور دن بھر خوش کن دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں اور یہاں آئے بیرونی سیاحوں کو بھی لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔
وادی میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ہی جہاں مختلف تعمیراتی کام بحال ہوئے ہیں وہیں کسانوں کو بھی اپنے باغوں اور کھیتوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصروف دیکھا جا رہا ہے۔
موسم بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت میں بھی بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں جہاں ماہ جنوری میں سردیوں کا پچیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب 31 جنوری کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا وہیں ماہ فروری میں گرمیوں کا 57 سالہ ریکارڈ پاش پاش ہوگیا جب فروری کی ایک شب کم سے کم درجہ حرارت 8.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here