کشمیر: سال نو کی آمد کے پیش نظر سیاحتی مقامات خاص کر گلمرگ میں سیاحوں کا بھاری رش

0
127

سری نگر: وادی کشمیر میں تازہ برف باری کے بیچ سال نو کی آمد سے قبل ہی شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں سینکڑوں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح جمع ہوئے ہیں اور سیاحوں کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ادھر وادی کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے شعبہ سیاحت سے وابستہ لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔
اس شعبہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ وادی کے باقی سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی ہے اور سیاحوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی آمد میں اضافہ درج ہونے سے شعبہ سیاحت کی جان میں نئی جان آگئی ہے۔
گلمرگ میں ایک ہوٹل مالک نے یو این آئی کو بتایا کہ یہاں تمام ہوٹل اور ٹورسٹ ہٹس کی ماہ جنوری کی پانچ تاریخ تک بکنگ ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ زوروں سے جاری ہے اور پہلے ہی یہاں کافی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح موجود ہیں۔
موصوف نے کہا کہ تازہ برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں شعبہ سیاحت سے جڑے لوگوں کی جان میں بھی نئی جان آگئی ہے کیونکہ گذشتہ دو برسوں ہمارے حالات کافی خراب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کرسمس تہوار کے پیش نظر سیاحوں کی آمد کا سلسلہ 23 دسمبر سے تیز ہوا تھا جس میں بعد ازاں کوئی کمی درج نہیں ہوئی۔ان کا کہنا تھا جو سیاح یہاں کرسمس تہوار منانے کے لئے آئے تھے وہ سال نو کی آمد منانے کے لئے یہیں ٹھر گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here