کشمیر: چار دنوں کے برف و باراں کے بعد موسم خوشگوار، مغل باغوں کی رونق بحال- Kashmir: After four days of snow and rain, the weather is pleasant, Mughal gardens are restored

0
128

Kashmir: After four days of snow and rain, the weather is pleasant, Mughal gardens are restored

سری نگر:  وادی کشمیر میں چار دنوں کے برف وباراں کے بعد موسم بتدریج خوشگوار ہو رہا ہے جس سے مغل باغوں اور دیگر پارکوں کی رونق بحال ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں 2 اپریل تک موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم 28 اور 29 مارچ کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
دریں اثنا وادی کشمیر میں جمعرات کے روز موسم خشک مگر ابر آلود رہا تاہم آفتاب بھی کئی بار بادلوں کی اوٹ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا۔
وادی میں چار دنوں کی موسلا دھار بارشوں سے جہاں شہر و گام کی سڑکیں اور گلی کوچے ہنوز زیر آب ہیں اور ندی نالوں میں بھی پانی کا بہاؤ ابھی بھی تیز ہے وہیں شہر سری نگر کے مختلف علاقے زیر آب آگئے ہیں۔شہر سری نگر میں اگرچہ گلی کوچوں اور دیگر جگہوں سے پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا گیا ہے لیکن سڑکوں کے گڑھوں میں جمع پانی راہگیروں کے لئے مسلسل وبال جان بنا ہوا ہے۔
لوگوں کا الزام ہے کہ ناقص ڈرینیج نظام کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی نا ممکن ثابت ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وادی میں شہر وگام کی سڑکیں کھنڈرات نظر آرہی ہیں جن پر پیدل چلنا بھی مشکل ہے۔
محمد عباس نامی ایک سومو ڈرائیور نے بتایا کہ سڑکوں کی حالت یہ ہے کہ گاڑی ایک گڑھے سے نکل کر دوسرے میں پھنس جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمائی سے زیادہ نقصان ہی ہوتا ہے اور ہم گاڑیوں کو گھروں میں ہی کھڑا رکھنے کو بہتر سمجھتے ہیں۔ادھر وادی میں موسم میں بہتری واقع ہوتے ہی مغل باغوں اور دیگر پارکوں میں لوگوں آنا جانا بحال ہوا۔
جاری۔ یو این آئی۔ ایم افضل۔ شا پ۔ 1146

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here