کشمیر: وادی گریز سے ایک حاملہ خاتون کو بذریعہ ہیلی کاپٹر ہسپتال پہنچایا گیا

0
97

سری نگر:  شمالی کشمیر میں واقع گریز وادی سے ہفتے کے روز ایک حاملہ خاتون کو فوری علاج و معالجے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ ہسپتال پہنچایا گیا۔
بتادیں کہ ضلع ہیڈ کوارٹر بانڈی پورہ سے قریب 86 کلو میٹر دور گریز وادی کا رابطہ بھاری برف باری کی وجہ سے وادی کے باقی حصوں سے منقطع ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایات پر ہفتے کے روز گریز وادی سے ایک حاملہ خاتون کو علاج و معالجے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بانڈی پورہ لایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کے اہلخانہ کی طرف سے اطلاع موصول ہوتے ہی ضلع حکام نے فوری کارروائی کرکے یہ اقدام کیا۔
بتایا گیا کہ مذکورہ خاتون درد زہ میں مبتلا تھی اگر یہ اقدام نہیں کیا گیا ہوتا تو ان کی جان کو خطرہ لاحق تھا۔
دریں اثنا ضلع بانڈی پورہ کے لوگوں نے ضلع حکام کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ضلع خاص کر گریز وادی کے لوگوں کو موسم سرما کے دوران تمام تر سہولیات پہلے ہی بہم پہنچائی جانی چاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here