دہلی ہائی کورٹ کیلئے جسٹس جسسمیت سنگھ اور امت بنسل کی حلف برداری

0
96

نئی دہلی ، 24 فروری : جسٹس جسسمیت سنگھ اور جسٹس امت بنسل نے بدھ کے روز دہلی ہائی کورٹ کے نئے ججوں کی حیثیت سے حلف لیا۔

دہلی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ڈی این پٹیل نے انہیں عہدے کا حلف دلایا۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز اور جسٹس سنگھ اور جسٹس بنسل کے کنبہ کے ممبران نے بھی شرکت کی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے 22 فروری کو دونوں ججوں کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

جسٹس سنگھ کا 27 سال کا تجربہ ہے۔ وہ 1992 سے دہلی ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پریکٹس کررہے ہیں۔ وہ آئینی ، شہری ، مزدوری ، خدمات اور ازدواجی تعلقات سے متعلق امور کو دیکھتے رہے ہیں ۔ وہ سروسز اورسول لاء میں مہارت رکھتےہیں۔

جسٹس بنسل تعلیمی ، ثالثی ، ان ڈائرکٹ ٹیکس ، سروسز قوانین میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سینٹرل بورڈ برائے بالواسطہ – ان ڈائرکٹ ٹیکس اور کسٹم کے سینئر کل وقتی ایڈووکیٹ ، سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کے کل وقتی ایڈوکیٹ اور قانونی مشیر ، قومی جانچ ایجنسی کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ اور این ڈی ایم سی میں ایڈیشنل کل وقتی ایڈووکیٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here