صحافیوں کو کورونہ ویکسینیشن گروپ میں شامل کرنے کا مطالبہ

0
76

برازیلیا، 16 فروری : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس نےبرازیل ، پیرو اور یوراوگوئے میں میڈیا اہلکاروں کو ویکسینیشن کے ترجیحی گروپ میں شامل کرنے کی درخواست کی ۔

یونین کے جنرل سکریٹری انتھونی بیلانگر نے کہا ’’ صحافی اہم اہلکار ہوتے ہیں اور انہیں قومی کووڈ ۔19 ٹیکہ کاری مہمات کے تحت دنیا بھر میں ترجیحی گروپ میں ٹیکے لگائے جانے چاہئے ‘‘۔

برازیلین فیڈریشن آف جرنلسٹس نے اس بات پر زور دیا کہ طبی اہلکاروں ، پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کی طرح صحافی خود کو جوکھم میں ڈالتے ہیں اور ہر شہری کو قابل اعتماد اور عوامی مفادات سے متعلق معلومات کی ضمانت دیتے ہیں۔ واضح ر ہے کہ اس وبا کی وجہ سے پیرو میں اب تک 108 صحافیوں کی موت ہو چکی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here