اسرائیل سے اُردن کی پانی کی فریاد اور نیتن یاہو کی دھتکار

0
130

اُردن کو کئی دہائیوں سے پانی کی قلت کا سامنا ہے کیونکہ اسرایئل نے مغربی کنارے پر واقع دریائے اُردن پر بھی قبضہ کر رکھا ہے۔

اسرائیل سے اُردن کی پانی کی فریاد اور نیتن یاہو کی دھتکار

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اردن کی پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کی درخواست کو ٹھکرا دیا ہے۔

پچھلے کئی سالوں سے اُردن کے حکام اسرائیل سے پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں تاہم اسرائیلی ہم منصبوں نے ابھی تک جارحانہ رویہ اپنایا ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانی کی فراہمی میں اضافے سے نیتن یاہو کا اُردن کو انکار دراصل نیتن یاہو کے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ذاتی تصادم کا حصہ ہے۔

عرب 48 ڈاٹ کام نے اسرائیلی عبرانی اخبار مااریف کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل اردن کے ساتھ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتا چلا آرہا ہے جس میں ایک شرط یہ بھی تھی کہ اسرائیل اردن کو دریا اردن سے پانی حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایسا کیا کہا نیتن یاہو نے کہ امارات نے اُن کا وزٹ معطل کردیا

فی لیٹرچار ہزار روپے پانی پینے والی اداکارہ

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here