جوکر‘ 11 نامزدگیوں کے ساتھ آسکر ایوارڈز میں سرفہرست

0
218

فلمی دنیا کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ’آسکر ایوارڈز‘ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا، جس میں فلم ‘جوکر’ 11 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

ہولی وڈ کی گزشتہ سال سامنے آئی تھرلر فلم ‘جوکر’ کو بہترین فلم اور بہترین اداکار کے ساتھ کئی اور ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔

92ویں آسکرز میں ‘جوکر’ کے علاوہ بہترین فلم کے لیے ‘فورڈ ورسز فیراری’، نیٹ فلکس کی فلم ‘دی آئرش مین’، ‘مزاحیہ فلم ‘جو جو ریبٹ’،’ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ اور پیرائسٹ’ جیسی فلموں کو نامزد کیا گیا۔

جہاں فلم ‘جوکر’ نے سب سے زیادہ نامزدگیاں حاصل کیں، وہیں ‘دی آئرش مین’، ‘1917’ اور ‘ونس اپون اے ٹائم ان ہولی وڈ’ جیسی فلموں نے 10 نامزدگیاں حاصل کیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کو اپنی فلموں کے لیے آسکرز میں 24 نامزدگیاں ملی، ان فلموں میں ‘دی آئرش مین’، ‘میرج اسٹوری’، ‘دی ٹو پوپس’ اور ڈاکیومنٹری ‘امریکن فیکٹری’ شامل ہیں۔

بہترین اداکاروں کی نامزدگیوں میں اینٹونیو بینڈراس، لیونارڈو ڈی کیپریو، ایڈم ڈرائیور، جیکوئن فیونکس اور جوناتھن پرائس کے نام سامنے آئے۔

جبکہ بہترین اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے اسکارلٹ جانسن، سائروسی رونن، چارلیز تھرون، سنتھیا ایریوو اور رنی زلوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here