جوفرا آرچر کو اپنا گُم ہونےو الا ورلڈ کپ میڈل مل گیا

0
137

انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر کو گُم ہونے والا ورلڈ کپ2019 کا میڈل بالآخر مل گیا۔

اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آرچر نے میڈل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں مہمانوں کا بیڈ روم چیک کر رہا تھا تو مجھے میڈل مل گیا۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے نوجوان فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ورلڈ کپ 2019 کا میڈل کہیں گم ہوگیا ہے اور انتہائی کوشش کے باوجود بھی وہ اسے ڈنوڈ نہ سکے۔

انگلینڈ نے 2019 ورلڈ کپ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فتح حاصل کر کے تاریخ میں پہلی مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور جوفرا آرچر بھی اس فاتح ٹیم کے اہم رکن تھے۔

تاہم کیریبیئن سرزمین سے تعلق رکھنے والے انگلش فاسٹ باؤلر نے ہفتہ کو انکشاف کیا تھا کہ ان کا میڈل کہیں گم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ کسی نے مجھے تصویر کا حامل ایک پورٹریٹ تحفے میں دیا تھا اور میں نے میڈل کو اسی میں ٹانگ دیا تھا لیکن جب میں نے اپنا فلیٹ تبدیل کیا تو وہ پورٹریٹ تو تھا البتہ وہ میڈل غائب تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ میں نے میڈل کو ڈھونڈنے کے لیے ایک ہفتے اپنے پورے گھر کو الٹ پلٹ کرکے دیکھ لیا لیکن میں اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

میڈل ملنے کے لیے پرامید فاسٹ باؤلر نے کہا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ وہ گھر میں ہی کہیں موجود ہے اور میں اسے ڈھونڈنے کی بھی کوشش کر رہا ہوں تاہم میں اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر پہلے ہی پاگل ہو چکا ہوں۔

میڈل کی تلاش کی سرگرداں فاسٹ باؤلر کو بالآخر 24گھنٹے بعد ہی اپنا قیمتی اور یادگار میڈل مل گیا۔

انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر نے ورلڈ کپ میں اپنی تیز رفتار باؤلنگ سے دنیا بھر کے بلے بازوں کو خوب پریشان کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

انہوں نے ورلڈ کپ میں سپر اوور کرایا تھا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کو آخری گیند پر درکار 2 رنز بنانے کا موقع نہیں دیا تھا اور مقابلہ ٹائی ہونے پر انگلینڈ کو فاتح قرار دیا گیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here