ایس پی اقتدار میں چچا بھتیجے کے مابین تقسیم ہوتی تھیں نوکریاں:یوگی- Jobs were divided between uncles and nephews in SP power: Yogi

0
117

لکھنو:  اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سال 2012تا2017کے درمیان ریاست میں سرکاری عہدوں پر ہونے والی تقرریاں ایک خاندان کے اراکین کے درمیان تقسیم ہوجاتی تھیں۔
لوک بھون میں ہفتہ کو منعقد بیسک ایجوکیشن کونسل نے نومنتخب 271بلاک ایجوکیشن افسران کو تقرری نامہ تقسیم پروگرام میں مسٹر یوگی ایس پی کے میعاد کار کی تقرریوں میں بدعنوانی، خاندانی وراثت،ذات پات اور اہلیت کی ناقدری کی میعاد بتاتے ہوئےکہا کہ ایک تقرری کا مرحلہ کوئی چچا دیکھتا تھا تو دوسری کسی بھتیجے، ماما یا نانا کوالاٹ ہوجاتی تھیں۔ ذات، مذہب اور روپیوں کی حیثیت ہی نوکری کا پیمانہ تھا۔ نوجوان پریشان اور مایوس تھے۔
مسٹر یوگی نے یادو خاندان کا موازنہ مہابھارت کے کرداروں سے کرتےہوئے انہوں نے کہا’جیسے اس زمانے میں کاکا،ماما،نانا جیسوں نے ہندوستان کی ترقی میں روکاوٹ کھڑاکیا ٹھیک ویسے ہی یہ خاندان اترپردیش کی ترقی میں مانع بنا رہا۔انہوں نےکہا کہ اترپردیش میں صرف اہلیت اور میرٹ ہی سرکاری نوکری کی بنیاد ہے۔ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے روپئے دے کر یا سفارش سے نوکری پائی ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ 2017 سے اب تک چار سال میں چار لاکھ عہدوں پر تقرریاں ہوئی ہیں۔ یہ 1950سے اب تک کسی بھی لگاتار چار سالوں میں کی گئی تقرریوں میں سب سے زیادہ ہے۔ کئی ریاستوں میں دہائیوں میں اتنی تقرریاں نہیں ہوئی ہونگی۔بیسک ایجوکیشن کونسل میں ہی تنہا 20۔1لاکھ تقرریا ہوئی ہیں۔اسی طرح سے محکمہ پولیس میں 37۔1لاکھ تقرریاں کی گئیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں نے پی اے سی کی 54کمپنیاں بند کردیں تھیں جبکہ پختہ نظم ونسق کے لئے پرعزم موجودہ حکومت نے ان کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی 03پی اے سی کمپنیاں قائم کی ہیں۔انہوں نے پروگرام میں امیدواروں سے تقرری کے عمل میں کہیں بھی رشوت یا سفارش کی ضرورت کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔
مسٹر یوگی نے تقرری نامہ دیتےہوئے بلاک ایجوکیشن افسران سے کہا کہ ایک مقابلہ جاتی طالب ہونے کے ناطے انہوں نے انتظامیہ سے جس نظام کی توقع کی تھی اب سسٹم کا حصہ ہونے کے بعد خود اسی نظام کے تحت کام کریں۔انہوں نے کہا کہ نوکری ایمانداری سے ملی ہے تو کام میں بھی ایمانداری ہونی چاہئے۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here