ٹیرف بڑھنے کے باوجود جیو کے پلان 20 فیصد تک سستے: میرل لنچ

0
246

نئی دہلی، 03 دسمبر (یواین آئی) ملک میں موبائل سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں بھارتی ایئر ٹیل، ووڈا آئیڈیا اور ریلائنس جیو نے پری پیڈ گاہکوں کے لئے تین سال بعد ٹیرف میں اضافہ کیا ہے۔

مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف میں اضافہ کے باوجود ریلائنس جیو کے پلان دوسرے کے مقابلے میں 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کی قیمتیں آج سے مہنگی ہو گئی ہیں جبکہ جیو کا ٹیرف چھ دسمبر سے بڑھ جائے گا۔

ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کے ٹیرف میں 41 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ دونوں کمپنیوں نے اپنے مقبول پلانوں میں بھی اچھا خاصا اضافہ کیا ہے۔جیو کے نئے آل ان ون پلان چھ دسمبر سے نافذ ہو جائیں گے۔ کمپنی نے اگرچہ ابھی نئے پلانوں کو ظاہر نہیں کیا ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ٹیرف قیمتیں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی مالی حالت کے لئے اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ ووڈا آئیڈیا اور ایئر ٹیل کو رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں زبردست نقصان ہوا تھا۔ایسی بھی رپورٹیں سامنے آئی تھیں کی ووڈا ہندوستانی مارکیٹ سے اپنا کاروبار بھی سمیٹ سکتا ہے۔

بینک آف امریکہ میرل لنچ کا خیال ہے کہ ریلائنس جیو کے نئے آل ان ون پلانس میں قیمتیں بڑھانے کے باوجود دونوں دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد تک سستے رہ سکتے ہیں۔

میرل لنچ کا خیال ہے کہ جیو نے 40 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا اعلان کیا ہے لیکن امید ہے کہ وہ اس کے مقبول پلانوں میں 25 سے 30 فیصد تک کا اضافہ ہی کرے گا ۔ریلائنس جیو نے ٹیرف میں اضافہ کا اعلان کرتے وقت بھی کہا تھا کہ وہ اپنے گاہکوں کو 300 فیصد زیادہ منافع دے گا۔میرل لنچ کا خیال ہے کہ یہ فائدہ ڈیٹا کی شکل میں دیا جا سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here