جھارکھنڈ میں اسمبلی کے پہلے مرحلے کے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری

0
227

رانچی، 6 نومبر ( یواین آئی) جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے میں اسمبلی کی تیرہ نشستوں کے لئے 30 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا گیا ۔

ریاستی الیکشن دفتر ذرائع نے یہاں بتایا کہ جھارکھنڈ میں پہلے مرحلے کے تحت 30 نومبر کو چترا ( ریزرو )، گوملا ( ریزور)، بھانو پور ( ریزور )، لوہردگا ( ریزرو)، منیكا ( ریزرو)، لاتیہار ( ریزرو)، پانكي، ڈالٹن گنج ، وشرام پور، چھتر پور ( ریزرو، حسین آباد ، گڑوا اور بھوناتھ پور میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہو گئی ہے۔ پہلے مرحلے کے لئے کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 13 نومبر ہے ۔ وہیں کاغذات نامزدگی کی جانچ 14 نومبر کو ہوگی اور نام واپسی کی آخری تاریخ 16 نومبر ہو گی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here