جونپور:پولیس کی پٹائی سے ایک شخص کی موت،4معطل- Jaunpur: One killed, 4 suspended due to police beating

0
106

Jaunpur: One killed, 4 suspended due to police beating

جونپور:  اترپردیش کے ضلع جونپور کے بخشا تھانہ میں چوری کے معاملے میں حراست میں لئے گئے ایک شخص کی مشتہ حالات میں موت ہوگئی۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راج کرن نیر نےبتایا کہ تھانہ انچارج سمیت چار پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کر کے جانچ کا حکم دیاگیا ہے۔ لوگوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی وجوہات سے بخشا تھانے میں بھی بھاری مقدار میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع میں بخشا تھانہ علاقے کے چک مرزاپور گاوں باشندہ کشن یادو کی جمعرات کی رات پولیس حراست میں موت ہوگئی۔آج علی الصبح بخشا تھانہ کے پولیس اہلکار ضلع اسپتال کے ایمرجنسی میں لے کر پہنچے۔ ڈاکٹر کے مردہ قرار دیتے ہوئےلاش کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
اہل خانہ کا الزام ہے کہ پولیس اسے جمعرات کی شام ساڑھے پانچ بجے حراست میں لے کر تھانے گئی تھی۔ رات میں پٹائی سے اس کی موت ہوگئی۔ واردات کی جانکاری آج صبح جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تو آناََفاناََ پولیس فورس کی تعیناتی کے ساتھ ہی سیکورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
لوگوں نے جونپور۔پریاگ راج شاہراہ پر ابراہیم آباد گاوں کے نزدیک اہل خانہ کے ساتھ جام لگا کر آمدورفت بند کردیا۔ آمدورفت بند ہونے کے ساتھ ہی دور تک گاڑیوں کی قطالگ گئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here