جونپور:سبکدوش جج کے ساتھ دھوکہ دھڑی

0
154

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور میں سبکدوش جج و صارف کونسل کے سابق چیئرمین رہے لال بہادر رام دھوکہ دھڑی کا شکار ہوگئے۔
زمین فروخت کرنے کے نام پر سبکدوش سرکاری افسر سمیت تین مافیاؤں نے ان سے 20لاکھ روپئے کی ٹھگی کرلی۔تینوں ملزمین کے خلاف لائن بازار تھانے میں 21دسمبر کو مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کی کاپی دیوانی عدالت کے سی جے ایم کی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع میں غورا بادشاہ پور تھانہ علاقے کے کچھمچھ گاؤں باشندہ لال بہادر رام نے ایف آئی آر درج کرائی کہ تینوں ملزمین نےسڑک کنارے ایک زمین دکھائی جس کی قیمت 20لاکھ روپئے بتائی ۔زمین کو خریدنے کے لئے میں نے اپنے اور اپنے بیوی کے کھاتے سے ویریندر کمار کے کھاتے میں 19.50لاکھ روپئے قسطوں میں ٹرانفر کئے تھے اور 1لاکھ 40ہزار روپئے نقدی دئیے تھے۔
تینوں نے بیعنامہ کا تیقن دیا تھا مگر بعد میں حیلہ حوالہ کرنے لگے۔ پتہ لگانے پر اطلاع ملی کی وہ زمین ویریند کمار کی تھی ہی نہیں۔ رقم واپس مانگنے پر ملزمین دھمکی دینے لگے۔ تینوں ملزمین کا ایک گینگ ہے۔ تینوں زمین مافیا ہیں۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here