جونپور:آتشزدگی میں ایک بچے کی موت- Jaunpur: A child died in a fire

0
110

Jaunpur: A child died in a fire

جونپور:  اترپردیش کے ضلع جونپور کے مچھلی شہر تھانہ علاقے کے جمال پور گاوں میں مڑھہے میں آگ لگنے سے اس میں سورہے ایک بچے کی موت ہوگئی جبکہ ان کے والد شدید طور سے جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق مچھلی شہر تھانہ علاقے کے جمال پور گاوں باشندہ وجے بہادر گوتم روز کی طرح کھانا کھانے کے بعد چھپر میں سوگئے۔ رات تقریبا 12بجے اچانک چھپر میں آگ لگ گئی۔ جس میں سورہے سبھی افراد کو باہر نکال لیا گیا۔ لیکن ان کا بیٹا وکرم گوتم(08)اندرہی پھسن گیا۔ اور آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔اندر سے بچے کو جب تک نکالاجاتا اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔ اس آتشزدگی میں کئی مویشی بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔محکمہ ریونیو کے افسران نے اطلاع ملنے کے بعد موقع کا جائزہ لیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here