حج 2021کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی10جنوری آخری تاریخ: محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگانہ حج کمیٹی

0
75

حیدرآباد:  جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی و جناب بی۔شفیع اللہ (آئی ایف ایس) ایگزیکٹیو آفیسر تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان میں کہا کہ حج 2021کیلئے عازمین حج آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی اتوار 10جنوری آخری تاریخ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عازمین حج جنہوں نے ابھی تک حج کیلئے آن لائن درخواستیں داخل نہیں کی ہیں وہ اتوار 10جنوری تک اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ جناب محمد مسیح اللہ خان صدر نشین تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے کہا کہ عازمین حج اپنے موبائل فون سے یا پھر سنٹرل حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.hajcommittee.gov.inپر بھی آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔عازمین حج براہ راست حج ہاؤز، نامپلی،حیدرآباد میں موجود مفت حج آن لائن سرویس کاؤنٹرس سے بھی استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے عازمین حج سے گذارش کی کہ وہ آن لائن درخواست داخل کرنے کیلئے اپنے ساتھ ضروری دستا ویزات جیسا کہ پاسپورٹ‘ بینک کی پاس بک یا چیک‘ وائٹ بیک گراؤنڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹوزاور کسی بھی بینک کا ڈیبٹ کارڈیا کریڈیٹ کارڈاپنے ساتھ لائیں۔جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایگزیکیٹو آفیسرتلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بتا یا کہ قوائد کے مطابق ایسے افراد درخواستیں داخل کرسکتے ہیں جن کے پاس مشن سے پڑھا جانیوالا پاسپورٹ موجود ہو جسکی مہلت 10جنوری 2022تک ہونی چاہیے۔ مزید تفصیلات تلنگا نہ اسٹیٹ حج کمیٹی کی ویب سائٹ www.telanganastatehajcommittee.comیا فون 040-23298793 پر ربط پیدا کریں یا براہ راست دفتر کے اوقات میں ملاقات کرسکتے ہیں۔
ی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here