سعودی عدالت نے انصاف کے تقاضوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئےقاتل محمد بن سلمان کو جمال خاشوگجی قتل کیس میں کلین چٹ دے دی۔تفصیلات کے مطابق ریاض میں آل سعود کے زیر اثر سعودی عدالت نے انصاف کے تقاضوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئےقاتل محمد بن سلمان کو جمال خاشوگجی قتل کیس میں کلین چٹ دے دی جبکہ دیگر5ملزمان کو سزائے موت سنا دی۔
سعودی عدالت نے محمدبن سلمان کےقریبی ساتھی پربھی فردجرم عائد نہیں کی ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر تنقید کے حوالے سے شہرت رکھنے والےسعودی صحافی جمال خاشوگجی کو ترکی میں قائم سعودی سفارتخانے میں بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کئی بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کے نمائندوں نے اپنی رپورٹس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اس قتل کا براہ راست مجرم قرار دیا تھا۔
Also read