ایوانکا کے بدلے روپ نے دنیا کے ہر 5 ویں شخص کو حیران کردیا؟

0
308

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی صاحبزادی 37 سالہ ایوانکا ٹرمپ یوں تو ہمیشہ اپنے اسٹائل، انداز اور والد کے ساتھ ہونے کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

 

تاہم اس بار انہوں نے اپنے بدلے روپ کی وجہ سے شہرت اور میڈیا کوریج میں والد ڈونلڈ ٹرمپ کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔

ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ ہفتے ایوانکا ٹرمپ نے پہلی بار اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کیا تو دنیا چونک گئی اور ان کے بدلے چہرے کو دیکھ کر لوگ طرح طرح کی قیاس آرائیاں کرنے لگے۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کو پہلی بار رواں ماہ 3 ستمبر کو کولمبیا کے دورے کے دوران بدلے ہوئے ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر لوگ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ایوانکا ٹرمپ کے نئے ہیئر اسٹائل نے انہیں پہلے سے زیادہ پرکشش، خوبرو اور نوجوان بنا دیا اور وہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔

رپورٹ کے مطابق آن لائن خبروں کی ترسیل پر نظر رکھنے والے ایک سافٹ ویئر ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ایوانکا ٹرمپ کے ہیئر اسٹائل کی خبر تقریبا ایک ارب 40 کروڑ افراد تک پہنچی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here