اسرائیل سے دبئی جانے والی اسرائیلی ایئرلائن کے طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں ملی۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ایئرلائن کی پرواز کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہیں دی گئی اور پرواز کو 5 گھنٹے تل ابیب میں انتظار کرنا پڑا۔
اسرائیلی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وجہ معلوم نہیں لیکن اسرائیلی وزارت خارجہ معاملے کو دیکھ رہی ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹ میں اسرائیلی چینل کی اس پرانی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب نے اسرائیلی پروازوں کیلئے اپنی حدود بند کردی ہے۔
امارات اور اسرائیل کی تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب نے اسرائیلی طیاروں کو اپنی حدود سے گزرنے کی اجازت دی تھی۔