اسرائیلی فوج کے غزہ پر فضائی حملے جاری، شہادتیں 18 ہوگئیں

0
168

غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ پر دوسرے روز بھی میزائل حملے جاری رکھے جس کی زد میں آکر 18 فلسطینی شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے 2 روز سے میزائل حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے جب کہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

حملوں کے سلسلے کا آغاز گزشتہ روز ایک گھر پر میزائل حملے سے شروع ہوا جس میں فلسطینی جہادی تنظیم ’اسلامک جہاد‘ کے کمانڈر ابو العطا اپنی اہلیہ سمیت شہید اور ان کے 4 بچے زخمی ہوگئے تھے۔ جس پر جہادی تنظیم نے ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ داغے تھے۔


آج اسرائیلی فضائیہ نے غزہ سے راکٹ داغے جانے کے جواب میں رہائشی علاقے میں بمباری کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 18 تک جاپہنچی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ قبل ازیں اسرائیلی فضائیہ نے شام کے دارالحکومت میں ایک کارروائی میں ’اسلامک جہاد‘ کے ہی ایک اور لیڈر کو ان کے گھر پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔


واضح رہے کہ اسرائیل میں انتہائی قدامت پسند اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینٹ کی تعیناتی کے بعد سے نہ صرف غزہ پر فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے بلکہ فلسطینی جہادی تنظیم کے کمابڈرز کو شام میں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

0
Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here