[email protected]
9807694588
اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مند رجه بالا ای میل اور واٹس ایپ ن مبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں ۔
ایک جنونی اور تنگ مذہب کی شبیہ کے برعکس اسلام سیکولر اور لبرل ہے۔ وہ اللہ اور اس کے احکامات کیلئے وقف ہے ’جو اللہ پر اپنا سب کچھ نچھاور کردیتا ہے اور بھلائی کرنے والا ہوتا ہے وہ اللہ سے انعام پائے گا۔ ایسے لوگوں کو کئی خوف نہیں ہوگا نہ ہی وہ دُکھی ہوں گے۔ اس کے علاوہ قرآن میں ایسا کہیں بھی نہیں لکھا ہے کہ کثیر مورتی پوجک کافر ہوتے ہیں اس کے برعکس وہ جو اپنے مذہب کیلئے دوسروں کو ستاتا ہے چاہے کوئی مسلم ہی کیوں نہ ہو، کافر ہے۔‘‘ (2:256)
اسلام میں انصاف کا معیار پوری طرح سے سیکولر ہے ’اللہ کے بندوں، غیرجانبدارانہ کام کے گواہ کی شکل میں اللہ کیلئے مستحکم طریقے سے ڈٹے رہو، جو دوسرے لوگ آپ سے نفرت کرتے ہیں، ان کے سبب کبھی بھی غلط کام مت کرو اور نہ ہی انصاف کے راستے سے الگ ہو، مذہبی بنو اور اللہ سے خوف کھائو، وہ تمہارے سبھی کاموں کو دیکھ رہا ہے۔‘‘
اللہ کے در پر توحید سب کو یکساں بھاتا ہے، اس وجہ سے توحید، جو اللہ کے در پر سب کو برابر مانتا ہے، سبھی اُمتیوں کی پیشوائی کرتا ہے، لوگوں کے بہبود کاری کاموں میں لگتا ہے اور انسانی برادری کو خوش رکھتا ہے۔
محمد سرور نعیم نگرامی