بغداد میں ہوئے حملے کی ذمہ داریآئی ایس نے لی

0
164

بغداد، 22 جنوری ؛ عراق کی راجدھانی بغداد میں ہوئے حملے کی ذمہ داری انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ نے لی ہے ۔

فرانس پریس نے آئی ایس میڈیا ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے باب الشرقی علاقے میں جمعرات کی صبح دو خودکش حملے ہوئے تھے۔ اس واقعہ کے ب عد عراق کے کمانڈر انچیف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حملہ آوروں نے دھماکہ خیز آلات کا دھماکہ کیا تھا۔ اس وقت سلامتی دستوں نے ان کا تعاقب کیا تھا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق اس حملے میں 32 لوگ ہلاک اور 110 افراد زخمی ہوئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here