عراق میں احتجاجی مظاہروں میں 9 ہلاک، 135 زخمی

0
175

بغداد، 22 نومبر ( یواین آئی) عراق میں ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گزشتہ ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے اور 135 دیگر زخمی ہو گئے ۔

عراقی ہائی کمیشن برائے انسانی کمیشن نے جمعہ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی ۔ اکتوبر میں لوگوں نے حکومت کی برخاستگی کے مطالبہ کے ساتھ ساتھ اقتصادی اصلاحات اور بدعنوانی کو ختم کرنے کے لئے ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع کئے ۔

اس دوران اب تک، 300 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور 15000 زخمی ہوئے ہیں۔مظاہروں کے ذریعے عراقی حکومت سے سکیورٹی فورسز کو مظاہرین کے خلاف گولہ بارود، ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کے استعمال پر پابندی لگانے کی اپیل کی گئی ہے اور مظاہرین سے پرامن طریقے سے ریلیوں کی حفاظت کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here