امریکی حکام قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں

0
131

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے دفتر کی طرف سے ٹوئیٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکی حکام سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں ۔

آیت اللہ خامنہ ای سے منقول ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’ امریکی حکام بغیر اجازت کے اور مخفیانہ طور پر ایک ملک میں داخل ہوتے ہیں جیسے عراق وغیرہ ، نہ اس ملک کی حکومت سے اجازت لیتے ہیں نہ حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہیں نہ اس ملک کے دارالحکومت کا دورہ کرتے ہیں ۔

 

اس ملک میں موجود اپنے فوجی اڈے میں جاتے ہیں اور پھر وہیں سے واپس ہوجاتے ہیں۔ اس طرح امریکی حکام قوموں کے استقلال اور آزادی کی توہین اور عالمی قوانین کو پامال کررہے ہیں ‘‘ ۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کل رات مخفیانہ اور غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے۔ جہاں اس نے امریکی فوجی اڈے پر افغان صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here