بغداد راکٹ حملے میں ایرانی ریوولیوشنری گارڈز کوڈز فورس کے میجر سمیت سات کی موت

0
216

بغداد، 3 جنوری (اسپوتنک) عراق کے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جمعہ کے روز ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی سمیت سات لوگ مارے گئے۔

امریکہ سفارتخانے کے رابطہ عامہ کے انچارج سینئر افسر محمد جابیری نے کہا کہ بغداد ہوائی اڈے پر کئے گئے حملے میں اسلامک ریوولیوشنری گارڈ کارپس کے کوڈز فورس کےکمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور عراقی باغیوں کے چار ارکان اور’ دو مہمان‘ مارے گئے ہیں۔
واشنگٹن، 3 جنوری (یو این آئی) امریکی وزارت دفاع ’پنٹاگن‘ نے جمعہ کو کہا کہ امریکی مسلح افواج نے بغداد میں جمعہ کو ایران کے اسلامی ریوولیوشنری گارڈ کور کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کے لئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ہدایت پر حملے کیے گئے تھے۔

پنٹاگن نے کہا کہ امریکی فوج نے صدر کی ہدایت پر ایرانی ریوولیوشنری گارڈ کورپس کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو قتل کر کے بیرون ملک امریکی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے فیصلہ کن دفاعی کارروائی کی ہے۔ امریکہ نے قدس فورس کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے‘‘۔
پنٹاگون نے کہا کہ سلیمانی عراق اور مغربی ایشیا میں امریکی سفارت کاروں اور فوجیوں پر حملے کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ انہوں نے عراق میں اتحاد کے ٹھکانوں پر گزشتہ چند ماہ میں کئی حملے کئے تھے جن میں 27 دسمبر کو ہوا حملہ بھی شامل تھا۔ اس حملے میں امریکی اور عراقی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ جنرل سلیمانی نے اس ہفتے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر ہوئے حملوں کو بھی منظوری دی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ مستقبل میں ایران کی جانب سے حملے کی منصوبہ بندی کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا۔ امریکہ اپنے لوگوں اور مفادات کی حفاظت کے لئے سبھی ضروری کارروائیاں کرنا جاری رکھے گا۔
واضح رہے کہ عراق کے بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب جمعہ کو ہوئے راکٹ حملے میں ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کورپس کے قدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی اور ایران حمایت یافتہ تنظیم شیعہ پاپولر موبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے نائب سربراہ ابو مہدی المهاندس سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here