امیر دبئی کی بیٹی پر ایران کی رکن پارلیمنٹ کی تجویز

0
226

امیر دبئی شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی بیٹی لطیفہ بنت محمد آل مکتوم نے ایک ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ ان کے والد نے انہیں یرغمال بنا لیا ہے۔

اس سے پہلے 2018 میں متحدہ عرب امارات سے ان کے نکلنے کا موضوع عالمی میڈیا کی سرخیوں میں تھا لیکن اس بار انہوں نے ویڈیو جاری کرکے کہا ہے کہ وہ ایک ویلا میں اپنے والد کی یرغمال ہیں۔

2018 میں جب وہ امارات سے نکلنے کی کوشش کر رہی تھیں تو ان کو پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

دوسری جانب ایران کی ایک رکن پارلیمنٹ نے زہرہ الہیان نے دبئی کے امیر کی بیٹی کو ایران آنے کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ایران تشریف لائیں، آپ ایران میں ديگر خواتین کی طرح زندگی بسر کر سکتی ہیں اور کلاسوں میں شرکت کر سکتی ہیں۔

انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ آزادی اور انسانی حقوق کی نعمت سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here