جانباز سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی شیعہ پرسنل لاء بورڈ نے کی مذمت

0
464

آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر لوگوںکی شہادت پر نخاس واقع اودھ پوائنٹ پر تعزیتی جلسہ کا انعقادکیا گیا۔

بورڈ کے صدر مولانا صائم مہدی کی صدارت میں منعقد تعزیتی جلسہ میں عراق کے مقدس مقامات کی حفاظت میں تعینات جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے تعزیت کا اظہارکیا گیا۔

جلسہ میں مقررین نے کہاکہ امریکہ، اسرائیل اور داعش کی ملی جلی سازش سے بزدلانہ حملہ کر کے کما نڈرکوشہید کیا گیا جس نے عراق سے داعش جیسی خونخوار دہشت گرد تنظیم کو ختم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔

بورڈ کےترجمان مولانا یعسوب عباس نے اس دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی۔ تعزیتی جلسہ میں مولانا ڈاکٹرمحمد رضا، مولاناظہیرافتخاری، مولانا مرزا رضا علی ، مولانامرزا جعفر عباس، مولانا اعجاز اطہر، مولاناممتاز علی، مولاناغلام حسین صدف جونپوری، حسن مہدی جھبو، علی میثم حسین سمیت دیگر افراد شامل تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here