ایران سیکڑوں ڈرونز کے ساتھ منگل سےدوروزہ مشق کرے گا

0
79

تہران:  ایران منگل سے سیکڑوں ڈرونز کے ساتھ بڑے پیمانے پر دو روزہ مشق شروع کرے گا ۔ ایران کی فوج نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا ’’ایران کی فوج بری ، فضائی اور بحری فوج کے سینکڑوں ڈرونز کےاستعمال کے ساتھ کل منگل سے پہلی بڑی مشترکہ مشق شروع ہو گی اور دو دن جاری رہے گی ۔
بیان کے مطابق یہ مشق ایران کے شمالی صوبہ سمنان اور دیگر علاقوں میں ہوگی ۔ فوج کے مطابق اس مشق میں ایران میں تیارشدہ چھوٹے ، درمیانے فاصلے والے ڈرونزکی پروازوں میں مقابلہ ، نگرانی ، اور الیکٹرانک مشقیں کریں گے۔
ایران کی جانب سے مشق کا اعلان امریکی وزیر دفاع کرس ملر کے بیان کے کچھ ہی گھنٹوں بعد کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ امریکہ نے ایران کے خطرے کے پیش نظر اپنے یو ایس ایس نمٹز طیارہ بردار بحری جہاز کو مشرق وسطی سے باہر لے جانے کا منصوبہ منسوخ کردیا ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here