ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی آیت اللہ خامنہ ای نے زبردست مذمت کی

0
132

بغداد، 5 مارچ (یو این آئی)ایران کےاعلی رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے جمعرات کو ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی اور کہا کہ دہلی میں حالیہ فرقہ وارانہ تشدد کے تعلق سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں مسلمانوں کے قتل عام پر پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل غمگین ہیں۔حکومت ہند کو چاہئے کہ وہ انتہا پسند ہندوؤں اور ان کی پارٹیوں سے نمٹے اور مسلمانوں کے قتل عام کو روکے تاکہ ہندوستان عالم اسلام سے کٹ کر نہ رہ جائے۔‘‘


یہ پوسٹ ہیش ٹیگ ’ہندوستانی مسلمان خطرے میں‘ کے ساتھ ختم ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان شمال مشرقی دہلی میں ہوئےپر تشدد تصادم میں اب تک 53 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here