تہران: امریکی میزائل حملہ کے تناظر میں ایران اپنے جوہری مراکز کے قریب فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کررہا ہے۔
یہ اطلاع کویت کے القبس اخبار نے دی ہیں۔ جمعرات کے روز اخبار کے ذرائع نے بتایا کہ ایران یہ قدم دونوں ممالک (ایران اور امریکہ) کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھا رہا ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹ کیا تھا کہ عراق میں امریکی سفارت خانے پر ایران سے راکٹ فائر کئے گئے تھے۔ انہوں نے ایران کو متنبہ کیا کہ اگر کسی امریکی شہری کی راکٹ حملے میں موت ہوئی تو امریکہ ایران کو اس کا ذمہ دار ٹھہرائے گا۔ وہیں ایران نے امریکہ کے ان الزامات کومسترد کردیا ہے۔
اخبار کے مطابق ایران نے ملک کے جوہری پروگرام کے اہم مراکز کی حفاظت کے لئے اسلامی انقلابی گارڈ کور کی ایرو اسپیس فورسز کے ہوائی دفاعی نظام اور ریڈار لوکیٹر بنائے ہیں۔ خاص طور پر صوبہ اصفہان میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں جہاں نطنز میں یورینیم افزودگی پلانٹ واقع ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کے روز عراق میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں نے حملہ کیا گا تھا۔