غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہوا آئی پی ایل 2021

0
102

نئی دہلی، 04 مئی : بایو ببل میں کووڈ 19 کے بڑھتے معاملوں کے بعد انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)کو غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے تازہ واقعات میں سن رائزرس حیدرآباد کے ردھمن ساہا اور دہلی کیپٹلس کے امت مشرا کے کووڈ 19 کی رپورٹ پازیٹیو آئی ہیں س واقعات کی وجہ سے ٹورنامنٹ پر پوری طرح غور کیا گیا۔

غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی ہوا آئی پی ایل 2021

دوپہر تقریباً 12 بجے بی سی سی آئی کو ٹورنامنٹ کی قسمت پر حتمی فیصلہ کرنا تھا ، بی سی سی آئی پورے ٹورنامنٹ کو ایک شہر میں لے جانے پر غور کررہا تھا لیکن آئی پی ایل ڈھانچے میں تازہ پازیٹیو معاملوں نے بی سی سی آئی منیجرس کے پاس زیادہ سوچنے کے لئے کچھ نہیں چھوڑا۔

سمجھا جاتا ہے کہ کچھ آئی پی ایل حکام نے کچھ فرنچائیزی کو ٹورنامنٹ کے مستقبل پر ان کے خیالات جاننے کے لئے فون کئے اور ان میں سے کچھ کا خیال تھا کہ ٹورنامنٹ کو پوری طرح سےرد کردیا جائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here