انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ میں نیا لاک ڈاؤن

0
108

لندن: برطانیہ اور اسکاٹ لینڈ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر نیا لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کے روز نئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئے لاک ڈاؤن کے فروری وسط تک نافذ رہنے کا امکان ہے۔ نئے ضابطوں میں کہا گیا ہے کہ انلگینڈ میں لاک ڈاؤن کے دوران تمام شہری کو گھر پر ہی رہنا چاہیے حالانکہ اجازت یافتہ امور میں رخصت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی تمام اسکول اور کالج بند رہیں گے اور آپشنل منگل کے روز سے رابطہ کلاسز شروع ہو جائیں گی۔

مسٹر جانسن نے کہا ہے کہ اگلے ماہ کے وسط سے ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 70 سال سے زیادہ عمر کے شہری، اگلے محاذ پر تعینات میڈیکل اہلکار اور سماجی کارکن اور مریضوں کی ٹیکہ کاری کی جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here