پینگونگ جھیل سے پیچھے ہٹیں گی ہندوستان-چین افواج

0
100

نئی دہلی: مشرقی لداخ میں گزشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستان اور چین میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور پیگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی اطراف کے دونوں جانب سے فوجیوں کو ایک معاہدہ کے تحت پیچھے ہٹا رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو ایوان بالا میں مشرقی لداخ میں فوجی تعطل سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یہ بیان دیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان نے چین سے ہر سطح پر یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ کسی کو بھی اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی نہیں لینے دے گا اور ہماری فوج ملک کی خود مختاری، اتحاد اور سالمیت کے تحفظ کے لئے پوری تیاری کے ساتھ محاذوں پر کھڑی ہوئی ہے۔

مشرقی لداخ میں گزشتہ دس ماہ کے دوران ہندوستان اور چین میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، اور پیگونگ جھیل کے جنوبی اور شمالی اطراف کے دونوں جانب سے فوجیوں کو ایک معاہدہ کے تحت پیچھے ہٹا رہے ہیں-

انہوں نے کہا ”بات چیت کے لئے ہماری حکمت عملی اور مؤقف وزیر اعظم نریندر مودی جی کی ہدایت نامہ پر مبنی ہے کہ ہم کسی کو بھی اپنی ایک انچ زمین نہیں لینے دیں گے۔ ہمارے عزم کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم معاہدے کی پوزیشن پر پہنچ چکے ہیں۔”

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین معاہدے کی تفصیلات دیتے ہوئے کہا ”میں ایوان کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ پیگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی اطراف میں فوج کی واپسی سے متعلق چین کے ساتھ ہمارے موقف اور مستقل مزاکرات کے نتیجے میں معاہدہ ہو گیا ہے”۔ اس معاہدے کے مطابق فریقین محاذوں پر تعینات فوجیوں کو مرحلہ وار، مربوط اور منظم انداز میں ہٹائیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here