ہندوستان کے خلائی پروگرام نے ہر ناکامی سے سبق حاصل کیا: ڈاکٹر شیون

0
66

چنئی: ہندوستانی خلائی ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے صدر ڈاکٹر کے شیون نے ہفتے کے روز کہا کہ ہندوستان کا خلائی پروگرام اپنی ہر ناکامی سے سبق حاصل کیا ہے اور اس نے اپنے طریقہ کار میں مسلسل اصلاح کی ہے۔
ڈاکٹر شیون نے یہ بات کاٹّن کولاتھور میں ایس آر ایم یونیورسٹی کے 16 ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ مکمل ناکامی سے بچنے کے لئے مسلسل اپنے ذریعہ کئے گئے جوکھم کا تجزیہ کرنا چاہیئے۔
اسرو کے چیئرمین نے کہا ’’سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیں آپ اپنے جوکھموں کا جائزہ لینا چاہئے۔ جب آپ اپنی مشکلات کا تجزیہ کرتے ہیں تب ناکامی سے بچ سکتے ہیں۔ آپ ناکام ہوسکتے ہیں،لیکن ہر ناکامی آپ کو کچھ بہتر سبق دیتی ہے‘‘۔

 

انہوں نے کہا ’’میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی بنیاد ایسی ناکامیوں کے بعد بنی ہے جس میں ہر ناکامی نے ہمیں اپنے نظام کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے۔”
ڈاکٹر شیون نے کہا ’’دوسری سب سے اہم چیز انوویشن ہے۔ انوویشن صرف کاغذ پر لکھا جانے والا ایک بہتر خیال نہیں ہوسکتا ہے بلکہ معنی یہ رکھتا ہے کہ آپ انوویشن کس طرح نافذ کرتے ہیں۔ انوویشن کا خیال ناکامی کے خطرات کا سامنا کرنے کے بعد ہی آتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here