نئی دہلی: انڈین آئل کارپوریشن کووڈ 19 وبائی بیماری کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی شروع کردی ہے ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی نے آج کہا کہ اس نے دہلی ، ہریانہ اور پنجاب کے اسپتالوں میں بغیر کسی منافع کے 150 ٹن آکسیجن کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کی پہلی کھیپ دہلی کے مہا درگا چیریٹیبل ٹرسٹ اسپتال میں پہنچادی گئی ہے۔
کووڈ 19 مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی ان کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے دہلی سمیت متعدد ریاستوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر انڈین آئل نے اپنے ‘پانی پت ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس’ میں اپنے مونوایتھلین گلائکول یونٹ میں استعمال ہونے والے انتہائی خالص آکسیجن سے میڈیکل گریڈ مائع آکسیجن بنانا شروع کیا ہے۔
#IndianOil to supply 150MT of Oxygen at no cost to various hospitals in Delhi, Haryana & Punjab. The first batch of the medical grade Oxygen was remotely flagged off today by @ChairmanIOCL from Panipat Refinery, for Maha Durga Charitable Trust Hospital, Delhi.#PehleIndianPhirOil pic.twitter.com/7YlAvoAOJ6
— Indian Oil Corp Ltd (@IndianOilcl) April 19, 2021
انڈین آئل کے چیرمین ایس ایم ویدھا نے بتایا کہ کمپنی بحران کی گھڑی میں ملک کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نےبتایا ہے کہ “وبائی امراض کے دوران ہماری خاص توجہ چوبیس گھنٹے ضروری ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا رہاہے۔ ہم نے پی پی ای کٹس کے لئے خام مال کی پیداوار میں بھی اضافہ کیا ہے اور اب ہم اسپتالوں میں میڈیکل آکسیجن فراہم کررہے ہیں۔