کورونا کے مریضوں کی تعداد 30000 کے قریب ، 937 اموات

0
143

نئی دہلی، 28اپریل :ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19 ) انفیکشن کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1594 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثروں کی تعداد بڑھ کر 30 ہزار کے پار پہنچ گئی ہے اور اس دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 51 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 937 ہوگئی ہے۔


ملک کی 32 ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں میں کورونا کے اب تک مجموعی طور سے 29974 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 111 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔

کورونا سے متاثر لوگوں کے صحت مند ہونے کی رفتار بھی تیز ہوئی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے متاثر 665 افراد کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 7027 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے آج شام جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سنگین طور سے متاثر مہاراشٹر میں متاثروں کی تعداد میں ایک دن 522 کا اضافہ درج کیا گیا اور مجموعی طور سے یہ اعدادوشمار 8590 ہوگیا۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریاست میں 27 اور لوگوں کی موت کے بعد اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 369 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 1282 متاثرہ مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here