ہندوستان تیزی سے 50 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگانے والا ملک بن گیا

0
228

نئی دہلی ، 06 فروری : ہندوستان صرف 21 دنوں میں 50 لاکھ لوگوں کو تیزی سے کورونا کا ٹیکہ لگانے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے بعد امریکہ نے 24 دن میں یہ کارنامہ حاصل کیا اور 5 دن میں برطانیہ اور اسرائیل نے 5 لاکھ افراد کو ٹیکے لگائیں ہیں۔

وزارت کے مطابق ہندوستان نے بھی کورونا کی مجموعی جانچ کے معاملے میں بھی ایک مثالی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ملک میں آج تک کورونا ٹسٹ بیس کروڑ سے زیادہ ہوگیا ہے جس میں سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7،40،794 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔ مجموعی طور سے 2369 ٹیسٹ لیبارٹریوں کے ساتھ جن میں 1214 سرکاری اور 1155 نجی لیباریٹیاں شامل ہیں ٹیسٹ کی گنجائش کو بڑھایا جارہا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ملک میں سرگرم معاملوں کی تعداد کم ہو کر ڈیڑھ لاکھ سے کم ہوگئی ہے، جو آٹھ ماہ میں سب سے کم ہے۔ اب تک 54 لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکروں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ ملک میں اب انفیکشن کی شرح 1.37 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here